بنگلورو،2؍فروری(ایس او نیوز) وجیا نگر پو لیس تھانہ کے پو لیس انسپکٹر گرو راج نے کہا کہ ہر ایک کو ٹرافک قوانین پر عمل کر نا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمانہ کے ڈر سے غیر معیاری ہیلمٹ کا استعمال نہ کریں بلکے اپنی جان کی حفاظت کے لئے معیاری آئی ایس آئی مارک کا ہیلمٹ استعمال کریں۔کملا نگر کے سرکاری اسکول میں منعقد ٹرافک قوانین پر عمل کے بیدادر ی پروگرام اور آئی سی آئی سی آئی بینک کی جانب سے طلبہ اور والدین میں آئی ایس آئی مارک کے ہیلمٹ تقسیم تقریب میں شرکت کر تے ہو ئے انسپکٹر گرو راج نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلور شہر میں ہر دن گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹرافک ا ژ دھام بڑھنے لگا ہے۔انہوں نے تما م گاڑیوں کے سواروں سے گزارش کی کہ وہ ٹرافک قوانین پر سحتی کے ساتھ عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ چند گاڑیوں کے سوار پو لیس اور جرمانہ سے بچنے کے لئے غیر معیاری ہیلمٹ کا استعمال کر نے لگے ہیں،اس سے صرف جرمانہ سے بچا جا سکتا ہے،اگر سڑک حادثہ پیش آئے تو اس نے بچنا نا ممکن ہوگا۔انہوں نے دو پہیہ والی گاڑیوں کے سواروں سے کہا کہ کوہ معیاری آئی ایس آئی مارک کے ہیلمٹ کا ہی استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ کے گاڑیوں کودوڑانے کی وجہ سے کئی افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کا استعمال کرنے سے قبل تمام دستاویزات کو اپنے ساتھ رکھیں اور سڑکوں پر ٹرافک کے اژدھام کے باوجود ٹرافک قوانین کے خلاف ورزی نہ کریں۔
ا س مو قع پر آئی سی آئی سی آئی بینک کی پرمیلا،اسسٹنٹ سب انسپکٹرملویا،سب انسپکٹر شیلا،ہیڈ کانسٹبل چندرا شیکھر،کانسٹبل وجئے کمار،ہیڈ مسٹرس رادھا سمیت اسکول کے اساتذہ اور والدین حاضر رہے۔